ترکیہ کا فلسطین کی آزادی کی 38ویں سالگرہ پر آزاد ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ
استنبول (ترکیہ خبر) ترکیہ نے اتوار کو فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ مناتے ہوئے 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی یروشلم کو دارالحکومت قرار دے کر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کے ترک پلیٹ فارم این سوشل پر جاری بیان میں فلسطینی عوام کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو درپیش ہر قسم کے ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف ترکیہ اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ترکیہ کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور غیرمتزلزل مقصد ہے۔