آذربائیجان کی معیشت مستحکم، 2027 کے بجٹ کیلئے سازگار بنیادیں فراہم ہوگئیں

آذربائیجان کی معیشت مستحکم، 2027 کے بجٹ کیلئے سازگار بنیادیں فراہم ہوگئیں

باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی قیادت میں جاری ترقیاتی حکمت عملی نے گزشتہ عرصے کے دوران ملکی معیشت کا استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات قومی مجلس کی اسپیکر صاحبہ غفاروا نے 16 نومبر کو پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کی اہم کامیابیوں میں عظیم واپسی کے منصوبے کا تسلسل بھی شامل ہے۔ آبائی علاقوں میں رہائشی بستیوں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔صاحبہ غفاروا نے بتایا کہ حکومت سماجی شعبے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال حاصل ہونے والی کامیابیوں نے 2027 کے قومی بجٹ کی تیاری کے لیے سازگار ابتدائی حالات فراہم کیے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.