آذربائیجان میں قازقستان کے سرکاری افسران کیلئے جدید انتظامی تربیتی پروگرام شروع

آذربائیجان میں قازقستان کے سرکاری افسران کیلئے جدید انتظامی تربیتی پروگرام شروع

باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کی صدارتی اکیڈمی برائے سرکاری نظم و نسق میں قازقستان کے مختلف سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر فائز افسران کے لیے تربیتی اور عملی تجربے کا نیا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ ان افسران میں قازقستان کی صدارتی اکیڈمی برائے سرکاری نظم و نسق کے زیرتعلیم طلبہ بھی شامل ہیں۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’’سرکاری نظم و نسق میں جدید ٹیکنالوجیز‘‘ کے عنوان سے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے ریکٹر اور ماہر تعلیم ارخان علی اکبروف نے کہا کہ صدر الہام علیئیف کا متعارف کردہ جدید انتظامی نظام ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو سرکاری انتظامی شعبے میں حاصل ہونے والا تجربہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جبکہ ایسے تربیتی پروگرام مختلف ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.