کولمبو( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا ہے۔کولمبو پہنچنے والے پہلے دستے میں شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونئر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بالنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی اسی گروپ کے ساتھ کولمبو پہنچے ہیں۔بی بی ایل میں مصروف آل رانڈر شاداب خان آسٹریلیا سے براہِ راست سری لنکا پہنچے ہیں۔ انہوں نے 3 جنوری کو سڈنی میں بی بی ایل کا میچ کھیلا تھا۔ سیریز مکمل ہونے کے بعد شاداب خان دوبارہ سڈنی تھنڈرز کو دستیاب ہوں گے۔قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے باقی ارکان آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 سیریز: قومی ٹیم کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا، شاداب، فہیم اور وسیم جونئر شامل
3 ماہ قبل