اسلام آباد( ترکیہ خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔وزیراعظم نے 17 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلوچستان میں کامیاب آپریشنز، صدر اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان