اسلام آباد( ترکیہ خبر)وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حساس علاقے میں ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر کو ورک فرام ہوم کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی پابندیوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رہی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر مختلف اڈوں پر گھنٹوں انتظار کرتے رہے اور متبادل سفری ذرائع تلاش کرتے نظر آئے۔ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں نے ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کیا، جہاں ٹرینوں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ بعض ٹرینیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں، تاہم مسافروں کی بڑی تعداد سفر کے لیے انتظار کرتی رہی۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ روزمرہ زندگی کم سے کم متاثر ہو۔
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے دوران سخت سیکیورٹی، ریڈ زون بند، ٹرانسپورٹ معطل
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان