کراچی( ترکیہ خبر) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست میں الزام اور جوابی الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بلکہ مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔فاروق ستار نے اپنے بیان میں زور دیا کہ "مائنس پلس کی سیاست چھوڑ کر ڈیوائیڈ اور ملٹی پلائی کی سیاست پر توجہ دینی چاہیے"۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے درمیان ایک مستقل فورم بنایا جانا چاہیے تاکہ باہمی تعاون اور مفاہمت کے مواقع بڑھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر ان کا خوش آمدید کریں گے، جبکہ کامران ٹیسوری بھی سہیل آفریدی کو گورنر ہاس میں مدعو کریں گے تاکہ بات چیت اور رابطے کو فروغ دیا جا سکے۔
الزام تراشی چھوڑیں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا فورم بنایا جائے:فاروق ستار
2 ماہ قبل