سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، ڈالر کی قدر میں کمی

3 ماہ قبل
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی ( ترک خبر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس 577 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 781 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا، جس کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں کمی مجموعی طور پر معیشت کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔