اسپین نے آسٹریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے آسٹریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

 باکو( سپورٹس ڈیسک) امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ایک اہم مقابلے میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔لاس اینجلس کے سو فائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا۔ مائیکل اویارزابال نے 36ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے 66ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول اسکور کرکے اسپین کی برتری مزید مستحکم کر دی، جبکہ 89ویں منٹ میں مائیکل اویارزابال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے 3-0 کی فیصلہ کن فتح یقینی بنا دی۔اس کامیابی کے بعد اسپین کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ پرتگال اور کروشیا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ یہ مقابلہ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہوگا۔اسی سلسلے کا ایک اور میچ صبح 7 بجے سوئٹزرلینڈ اور الجزائر کے درمیان کھیلا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.