سوشل میڈیا پروپیگنڈا، نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں: عاصم منیر
اسلام آباد( تر کیہ خبر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کے ذرائع پر جاری گمراہ کن مہمات کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کا مثبت اور مؤثر کردار ناگزیر ہے، جبکہ نئی نسل کو حقائق پر مبنی سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی، جس میں خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال سمیت پاکستان کو درپیش سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کو خوشگوار اور بہترین تجربہ قرار دیا۔