ایس کے ہائنکس نے 28 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

ایس کے ہائنکس نے 28 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

سیئول( ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی چِپ ساز کمپنی ایس کے ہائنکس نے مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکا میں حصص کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے تقریباً 28.07 ارب امریکی ڈالر (43 کھرب وون) سرمایہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق عالمی سرمایہ کاری اداروں بیلی گیفورڈ اوورسیز، کوٹیو مینجمنٹ کے زیر انتظام فنڈز اور سیچویشنل اویئرنیس پارٹنرز نے مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر تک کے امریکی ڈپازٹری رسیدیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایس کے ہائنکس نیسڈیک مارکیٹ میں امریکی ڈپازٹری رسیدوں کے ذریعے ایک کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار نئے حصص فروخت کرے گی، جہاں ہر 10 امریکی ڈپازٹری رسیدیں کمپنی کے ایک عام حصص کی نمائندگی کریں گی۔کمپنی کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ہر امریکی ڈپازٹری رسید کی حوالہ جاتی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 500 جنوبی کوریائی وون مقرر کی گئی ہے، جو 3 جولائی کو سیئول اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی اختتامی قیمت کی بنیاد پر طے کی گئی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ایشیائی چِپ ساز ادارے عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دوسری جانب تائیوان کی یونی مائیکرون ٹیکنالوجی بھی بیرونِ ملک فہرست شدہ ڈپازٹری حصص کی فروخت کے ذریعے تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر سرمایہ اکٹھا کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.