اسلام آباد( کامرس ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز قیادت کے تحت حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب گامزن ہیں۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا کر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مثر اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ میکرو اکنامک اشاریے بہتری کی جانب ہیں۔ مہنگائی میں کمی، شرح سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے اس ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی نتیجہ خیز سہولت کاری سے حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے معیشت میں استحکام اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اشارے
2 ماہ قبل