شہناز گل پاکستانی ڈرامے کی پرفارمنس کی مداح نکلی

3 ماہ قبل
شہناز گل پاکستانی ڈرامے کی پرفارمنس کی مداح نکلی


لاہور( شوبز ڈیسک)بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد غیر معمولی شہرت حاصل کی اور آج بھی سوشل میڈیا پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔شو میں مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی آن سکرین کیمسٹری نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ جوڑا بنا دیا، اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ شہناز فلموں، میوزک ویڈیوز اور مختلف ڈیجیٹل پراجیکٹس میں مسلسل جلوہ گر رہتی ہیں۔حال ہی میں شہناز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے مقبول ڈرامے کے او ایس ٹی "میری زندگی ہے تو" پر پرفارم کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس گانے کی دیوانی ہیں اور اس سے خود سے بھی زیادہ محبت کرتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کے گلوکار عاصم اظہر نے بھی شہناز کی ویڈیو پر تبصرہ کیا اور گانے کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو اور گانے کو بے حد سراہا، اور پاکستانی و بھارتی صارفین دونوں نے شہناز کے انداز کو خوب پسند کیا۔