زیورخ( تر کیہ خبر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے، جس میں پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری سے منعقد ہونے والے اجلاس میں معاشی استحکام، جاری اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی۔
شہباز شریف زیورخ پہنچ گئے، ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرینگے
2 ماہ قبل