ششی تھرور نے پاکستان دشمنی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

1 ماہ قبل
ششی تھرور نے پاکستان دشمنی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپنے کالم میں پاکستان کے خلاف مستقل دشمنی کی بھارتی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں۔ششی تھرور کے مطابق پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کی گئی، لیکن عملی طور پر اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا غلط ہے اور مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔اپنے کالم میں انہوں نے بی جے پی کی سخت اور تصادمی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے نے نہ صرف خطے کو غیر محفوظ بنایا بلکہ بھارت کے سفارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچایا۔