لاہور( شوبز ڈیسک)لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر معروف قوال فراز امجد نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔فراز امجد نے کہا کہ وہ منتظمین کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق قوالی پیش کر رہے تھے، لیکن محفل کے دوران ایک نامعلوم شخص سٹیج پر آ گیا اور بدتمیزی کرتے ہوئے گانے پر دبا ڈالنے کے ساتھ دھمکیاں دیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں اس دبا کو نظر انداز کیا گیا، تاہم ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے مجبورا وہ گانا پیش کر دیا۔ فراز امجد نے واضح کیا کہ اس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔قوال نے ملک مخالف یا بغاوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے اور وہ اس کے خلاف جا ہی نہیں سکتے۔فراز امجد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ اصل حقائق جاننے کے لیے وہ ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو ضرور دیکھیں۔
شالامار باغ قوالی: فراز امجد نے الزامات مسترد کر دیے، انصاف کی اپیل
3 ماہ قبل