امریکا میں شدید سردی، 38 افراد ہلاک، طوفان کا خدشہ

2 ماہ قبل
امریکا میں شدید سردی، 38 افراد ہلاک، طوفان کا خدشہ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی 14 ریاستیں شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جہاں اب تک مختلف مقامات پر کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ تر اموات ہائیپو تھرمیااور دل کے دورے سے ہوئی ہیں۔ میئر نیویارک ظہران محمدانی نے بتایا کہ 10 افراد کی اموات صرف نیویارک شہر میں ہوئی ہیں جبکہ 500 سے زائد بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی شدت یکم فروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے پیشِ نظر200 ملین شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نے مشرقی امریکا میں اس ہفتے کے آخر میں نیا طوفان آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔