لاہور( پاکستان خبر) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو منفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 8، گلگت منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ منفی 6 جبکہ قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں درجہ حرارت منفی ایک، کوئٹہ اور مظفرآباد میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت ایک ڈگری، جبکہ لاہور اور سکھر میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرد موسم کے پیش نظر شہریوں کو سخت سردی اور دھوپ کی کمی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔