گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

گوادر( تر کیہ خبر) بلوچستان کے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ مزید دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے عزائم ناکام بنائے اور مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے، جہاں 4 دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.