آذربائیجان اور ناروے کے درمیان سیاسی مشاورت، تجارت اور توانائی تعاون پر تبادلۂ خیال
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان اور ناروے کی وزارتِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نیا دور 22 اکتوبر کو دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آذرتاج کے مطابق آذربائیجان کے وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ فاریز رضایف نے کی، جبکہ ناروے کے وفد کی سربراہی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ایونڈ واد پیٹرسن نے کی۔مشاورت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دوطرفہ مذاکرات اور رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔اجلاس میں تجارت و معیشت، انسانی ہمدردی، سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔