آذربائیجان: 44 بے گھر خاندانوں کے 176 افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس آباد

آذربائیجان: 44 بے گھر خاندانوں کے 176 افراد اپنے آبائی علاقوں میں واپس آباد

خوجالی( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے اضلاع خوجالی اور آغدرہ میں 22 اکتوبر کو مزید 44 سابق بے گھر خاندانوں کے 176 افراد کو دوبارہ آباد کردیا گیا، جنہوں نے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے بعد نئے گھروں میں رہائش اختیار کرلی۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آذرتاج کے علاقائی نمائندے کے مطابق اس مرحلے میں خوجالی شہر میں 4 خاندانوں کے 23 افراد، بالیجا گاؤں میں 5 خاندانوں کے 27 افراد، بادارا گاؤں میں 3 خاندانوں کے 7 افراد، داش بولاگ گاؤں میں ایک خاندان کے 2 افراد اور خان یوردو گاؤں میں 2 خاندانوں کے 5 افراد منتقل ہوئے۔اسی طرح آغدرہ کے وانگلی گاؤں میں 6 خاندانوں کے 29 افراد جبکہ ہیوالی گاؤں میں 23 خاندانوں کے 83 افراد کو آباد کیا گیا۔واپس آنے والے خاندانوں کو ان کے نئے گھروں کی چابیاں حوالے کی گئیں۔ اپنے آبائی علاقوں میں واپسی پر خاندانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نئے گھروں میں رہائش اختیار کرلی۔حکام کے مطابق ان علاقوں میں آبادکاری کے لیے ضروری بنیادی سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔ رہائشی مکانات کی بحالی کے ساتھ بجلی، گیس، پینے کے پانی، سڑکوں اور مواصلاتی رابطوں کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی ہدایات کے مطابق جنگ کے دوران قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں ’’عظیم واپسی‘‘ کا عمل جاری ہے۔ 22 اکتوبر کو ملک کے مختلف علاقوں، بالخصوص ہاسٹلوں، سینیٹوریمز اور سرکاری عمارتوں میں عارضی طور پر مقیم خاندانوں پر مشتمل ایک اور قافلہ آغدام سے خوجالی اور آغدرہ کے اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.