اسلام آباد( ترکیہ خبر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ یہ ادارہ بھی کمپنیوں کی شریعہ کمپلائنس کی جانچ کر سکے گا۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ اسکریننگ فراہم کرنے والے اداروں میں اضافے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع مزید فروغ پائیں گے۔ایس ای سی پی کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کی فہرست ہر تین ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی اور کمپنیوں کے مالیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر شریعہ کمپلائنس کی جانچ کی جائے گی۔اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں 308 شریعہ کمپلائنٹ کمپنیاں موجود ہیں اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ نئے اسلامک انڈیکسز کے قیام سے شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
ایس ای سی پی نے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت دے دی
3 ہفتے قبل