اسلام آباد اجلاس کے بعد سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ وطن روانہ

1 ہفتے قبل
اسلام آباد اجلاس کے بعد سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ وطن روانہ

اسلام آباد( ترکیہ خبر) سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم سفارتی ملاقاتوں کے بعد اپنے اپنے ممالک روانہ ہو گئے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی گزشتہ روز پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، جہاں خطے میں جاری کشیدگی اور تنازعات کے حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے تھے، جس کے بعد چاروں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔