شام میں جنگ بندی پر سعودی عرب کا بڑا خیرمقدم

2 ماہ قبل
شام میں جنگ بندی پر سعودی عرب کا بڑا خیرمقدم

شام( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے شامی ریاست میں مکمل انضمام کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت شام میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ اس معاہدے تک پہنچنے میں امریکا کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق مملکت کو امید ہے کہ یہ معاہدہ ریاستی اداروں کی مضبوطی، قانون کے نفاذ اور مجموعی استحکام میں معاون ثابت ہوگا اور شامی عوام کی ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کرے گا۔سعودی عرب نے اس موقع پر شامی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں معاشرتی امن کے فروغ، قومی خود مختاری کے تحفظ اور علاقائی وحدت کو برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔