ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کے معاملے پر پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے خطے میں جاری عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مزید تصادم سے گریز کی اپیل کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ ایک سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو خطے کو عدم استحکام اور سکیورٹی خطرات سے بچا سکے۔مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کی بحالی انتہائی اہم ہے اور صورت حال کو 28 فروری سے پہلے والی معمول کی حالت میں واپس لانا ضروری ہے تاکہ جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔
سعودی عرب کی پاکستان کی ثالثی کی حمایت، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کا مطالبہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں