یمن میں اماراتی کردار پر سعودی عرب کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

3 ماہ قبل
یمن میں اماراتی کردار پر سعودی عرب کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

یمن(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی یمن میں متحدہ عرب امارات کے امن کے دعوں کے برعکس، سعودی عرب نے ابوظبی کے حالیہ اقدامات کو نہایت تشویشناک قرار دے دیا ہے۔ ریاض کا مقف ہے کہ یہ سرگرمیاں عرب اتحاد کے طے شدہ اصولوں اور باہمی ہم آہنگی کے خلاف ہیں۔سعودی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوبی عبوری کونسل کی افواج پر دبا ڈال کر سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے قریب فوجی کارروائیاں کروانا مملکت کی قومی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہے۔ ریاض کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف سرحدی تحفظ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ یمن میں پہلے سے نازک استحکام کو بھی مزید کمزور کر سکتے ہیں۔سعودی مقف میں واضح کیا گیا ہے کہ یمن بحران کے حل کے لیے عسکری دبا کے بجائے سیاسی مفاہمت اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے، جبکہ کسی بھی یکطرفہ قدم سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔