ریا ض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے عراقی کردستان میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور برادر ملک امارات کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔منگل کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتی عمارتوں کو بار بار نشانہ بنانا واضح طور پر بین الاقوامی روایات اور قوانین کے منافی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے سفارتی مشنوں کی عمارتوں کی حرمت کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔
سعودی عرب کی عراقی کردستان میں اماراتی قونصل خانے پر حملے مذمت
3 ہفتے قبل