کراچی ( شوبز ڈیسک)جگنی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ماضی کے مشہور گلوکار سلیم جاوید نے نئے سال پر اپنے مداحوں کے لیے خاص تحفہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کلاسک بلوچی گانے کو نئی دھن اور منفرد انداز میں دوبارہ پیش کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ شائقین نہ صرف گانے کو شیئر کر رہے ہیں بلکہ اس کی دھن، انداز اور ثقافتی رنگ کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ سلیم جاوید نے خود اس گانے کو نئے سال کا خصوصی تحفہ قرار دیا ہے۔