کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں میں اپنے خلاف ہونے والی افواہوں اور الزامات پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ کچھ افراد نے ان کے نام اور شہرت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس یونیفارم بغیر اجازت پہننے کے الزام میں مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے دوٹوک جواب دے دیا۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اس خبر کا سکرین شاٹ اور متعلقہ درخواست بھی عوام کے سامنے پیش کی۔ درخواست 31 ستمبر 2021 کو لاہور آپریشنز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے نام لکھی گئی تھی، جس میں پاکستان کی امیج کی بہتری کے لیے ڈی جی پی آر پنجاب پروجیکٹ کے تحت پولیس یونیفارم خریدنے اور استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ پٹیشن کسی شہرت یا پبلسٹی کے لیے نہیں بلکہ کام اور پروفیشنل مقاصد کے لیے تھی۔ انہوں نے ناقدین سے مخاطب ہو کر کہا کہ "براہ کرم شہرت کے لیے کسی اور کو ڈھونڈیں، آج میرے پاس جو کچھ ہے وہ محنت کا نتیجہ ہے۔"صبا قمر نے مزید کہا کہ "اپنے سفر پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ آپ کا وقت بھی آئے گا"، جس سے ان کے مداحوں اور شوبز حلقے میں حمایت اور تعریف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صبا قمر نے سستی شہرت کے لالچ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا
3 ماہ قبل