بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت ’’دی فیوچر موومنٹ‘‘ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی، جو اس سال مئی میں متوقع ہیں۔سعد حریری نے یہ اعلان اپنے والد رفیق الحریری کی اکیسویں برسی کے موقع پر حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو شہداء سکوائر کے قریب منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعتدال پسندانہ خیالات پر قائم ہیں اور اپنے والد کے راستے پر چلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیوچر موومنٹ کا مقصد لبنان کو فرقوں میں تقسیم ہونے سے بچانا اور ریاست کے مفاد میں کام کرنا ہے۔ حریری نے طائف معاہدے پر مکمل عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی ہتھیار صرف ریاست کے پاس ہونے چاہئیں اور کسی سیاسی گروہ کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں۔
سعد حریری کا ’’فیوچر موومنٹ‘‘ کے لیے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
1 ماہ قبل