ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج نے گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے تحت سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو آزاد کر لیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس دوران یوکرینی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق روسی بیٹل گروپ نارتھ نے 190 یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کیا اور دشمن کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ کیں۔ دیگر علاقوں میں روسی فوجی کارروائی کے نتیجے میں یوکرینی فوج کے سینکڑوں اہلکار ہلاک اور متعدد بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور ہیوی مشینری تباہ ہو گئی۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خصوصی آپریشن کے آغاز سے اب تک روس کی مسلح افواج نے 670 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹرز، 108,925 ڈرونز، 27,115 ٹینک اور دیگر آرمرڈ گاڑیاں، 32,567 فیلڈ آرٹلری اور 51,746 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔یہ رپورٹ روسی دعووں کی بنیاد پر ہے، جبکہ یوکرین کی جانب سے متضاد اعداد و شمار پیش کیے جا سکتے ہیں۔
یوکرین میں روسی فوج کا کامیاب آپریشن، کومارووکا آزاد، بھاری جانی و مالی نقصان
2 ماہ قبل