روس اور ترکی کا تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

روس اور ترکی کا تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں روس اور ترکی کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون تیز کرنے کے لیے جاری کوششوں اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اہم منصوبوں پر کام اور ان پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت پر بھی خصوصی توجہ دی۔تاہم، وزارت خارجہ نے زیر بحث منصوبوں یا ملاقات میں کیے گئے ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.