البانیہ میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، 29 افراد زخمی، 35 گرفتار
تیرانا( مانیٹرنگ ڈیسک) البانیہ میں حکومت کے خلاف احتجاج پُرتشدد ہنگاموں میں بدل گیا، جس کے دوران 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں، بینکوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا۔مظاہرین نے متعدد مقامات پر آگ لگائی اور دکانوں کے شیشے توڑ دیے۔ صورتحال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔حکام کے مطابق جھڑپوں میں 23 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 29 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو حراست میں لے لیا۔احتجاج کرنے والوں نے وزیراعظم ایڈی راما سے استعفے کا مطالبہ کیا۔