چینی گراں پری سپرنٹ کوالیفائنگ میں رسل نے پول حاصل کی

3 ہفتے قبل
چینی گراں پری سپرنٹ کوالیفائنگ میں رسل نے پول حاصل کی

شنگھائی( سپورٹس ڈیسک) مرسیڈیز کے برطانوی ڈرائیورجارج رسل نے چینی گراں پری کی سپرنٹ کوالیفائنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ان کے ساتھی ڈرائیورکیمی انتونیلی نے دوسری پوزیشن لے کر ٹیم کے لیے فرنٹ رو مکمل کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رسل نے جمعہ کے روز ہونے والے تمام سیشنز میں سب سے تیز رفتار وقت ریکارڈ کیا۔ انہوں نے پہلے دن کے واحد پریکٹس سیشن میں برتری حاصل کی اور بعد ازاں سپرنٹ کوالیفائنگ کے تینوں مراحل میں سب سے تیز رفتار ڈرائیور رہے۔برطانوی ڈرائیور نے آخری مرحلےایس کیو تھری میں 1:31.520 کا بہترین وقت مقرر کیا اور اپنے ساتھی ڈرائیور انتونیلی سے تقریباً تین دسویں سیکنڈ آگے رہے۔دوسری جانب انتونیلی کو میک لارن کے ڈرائیورلینڈو نورس سے متعلق ایک واقعے پر تحقیقات کا سامنا تھا، تاہم اسٹیورڈز نے انہیں کلیئر قرار دیتے ہوئے دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔