ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، 11افراد زخمی

ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، 11افراد زخمی

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ۱۱ افراد زخمی ہو گئے۔سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ہوائی اڈے پر داغے گئے گولے کے حملے میں پاکستانی شہری کی جان چلی گئی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی نوعیت اور مالی تخمینے کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ہوائی اڈے پر حوثی حملے کے نتیجے میں ۱۳ افراد جاں بحق اور ۳۰۰ سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں چھ پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.