جبوتی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 139افراد ہلاک

جبوتی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 139افراد ہلاک

جبوتی( مانیٹرنگ ڈیسک) جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹنے سے ۱۳۹ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ۸۴ افراد لاپتہ ہیں اور ۸۲ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق کشتی پر مجموعی طور پر ۳۰۵ تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے ۱۵ بچے بھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یہ افسوس ناک واقعہ جبوتی کے ساحلی علاقے اوبوک کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔یہ سانحہ بہتر زندگی اور روشن مستقبل کی امید میں افریقہ سے خلیجی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو خطرناک سمندری سفر کے دوران پیش آنے والے جان لیوا خدشات کو نمایاں کرتا ہے۔



© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.