ترکمانباشی میں آذربائیجان کے ثقافتی ورثے اور روایتی فنون کی نمائش
ترکمانباشی( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان اور حکومتی نمائندوں نے ۹ اکتوبر کو آواسا کمپلیکس میں شریک ملکوں کے قومی نمائش مراکز کا دورہ کیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے نمائش مرکز میں قومی فنون سے متعلق کتابیں، قالین بافی، ظروف سازی، روایتی ریشمی سکارف کلاگئی اور لکڑی و شیشے کی نفیس جالیوں کے فن پارے پیش کیے گئے۔ ان روایتی فنون کے بارے میں معلوماتی ویڈیوز بھی نمائش کا حصہ تھیں۔نمائش میں آنے والے مہمانوں کو آذربائیجان کی ثقافت، روایتی کھانوں، مقامی مصنوعات سے تیار کردہ اشیا اور ان کی تیاری کے طریقوں اور خصوصیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔