ترکیہ کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے حوثی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک بار پھر حملہ کیا جانا ناقابل قبول ہے۔وزارت خارجہ نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام سے ہمدردی ظاہر کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری تنصیبات اور بے گناہ افراد کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔