کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانیٹ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
باکو( تر کیہ خبر) کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانیٹ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معزز مہمان کے استقبال کے لیے خصوصی اعزازی دستہ تعینات کیا گیا تھا، جبکہ دونوں ممالک کے قومی پرچم بھی لہرائے گئے۔کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانیٹ اور ان کی اہلیہ پیچ چنمونی کا استقبال آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سمیر شریفوف، نائب وزیر خارجہ النور محمدوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔