آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی چیچن رہنما رمضان قادروف سے ملاقات

آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی چیچن رہنما رمضان قادروف سے ملاقات

باکو( تر کیہ خبر)آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ۱۰ اکتوبر کو روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف سے ملاقات کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف نے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک مرتبہ پھر آذربائیجان کی سرزمین پر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ دورہ مختصر ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ اس کے نتائج نہایت مفید اور مثبت ثابت ہوں گے۔آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے اور آج بھی دونوں جانب سے یکجہتی، دوستی اور باہمی تعاون کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.