نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد افراد کی گرفتاریوں، تحقیقات اور ملک بدری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی امیگریشن ڈیٹا بیس میں اعلیٰ ترجیحی مجرمانہ مقدمات میں 89 بھارتی نژاد افراد کے نام شامل ہیں۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سرکاری ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور الزامات کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن میں جنسی جرائم، منشیات اسمگلنگ، فراڈ، اغوا، منی لانڈرنگ اور تشدد شامل ہیں۔ادھر انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں امریکا نے 3,800 غیر قانونی بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا، جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتے جرائم، سماجی عدم استحکام اور عدالتی نظام پر اٹھنے والے سوالات عالمی سطح پر بھارتی معاشرے کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں اور یہ نئی سفارتی و سماجی چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔
بیرونِ ملک بھارتی نژاد افراد کی گرفتاریاں اور ملک بدری میں اضافہ
1 ماہ قبل