پی ٹی آئی میں اختلافات، عمران خان کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس کی مخالفت

1 ہفتے قبل
پی ٹی آئی میں اختلافات، عمران خان کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس کی مخالفت

پشاور( ترکیہ خبر) پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات سامنے آ گئے ہیں، جہاں پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ٹاسک فورس بنانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ سینئر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر اس بار اسلام آباد کی طرف مارچ کیا گیا تو پارٹی کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔قیادت کے مطابق موجودہ صورتحال میں احتجاج کا راستہ اپنانا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، کیونکہ ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد بھی احتجاج ہی ہوگا، جو اس وقت کارکنوں کے لیے موزوں نہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔