کراچی( ترکیہ خبر) پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت ملکی صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی جا رہی ہے۔سیکٹر میں ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب پوری کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 500,000 یونٹس تک پہنچ گئی ہے، جبکہ فروری 2026 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس ماہ کی فروخت 13,388 یونٹس تک رہی، جو صنعتی ترقی کی عکاس ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مضبوط پیداواری صلاحیت اور بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ پاکستان کی آٹو صنعت سرمایہ کاری کے لیے کلیدی شعبہ بنتی جا رہی ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول نے صنعتی توسیع اور معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کی آٹو صنعت میں ریکارڈ ترقی، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
3 دن قبل