راجا بشارت نے عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کر لی

6 دن قبل
راجا بشارت نے عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کر لی

راولپنڈی( ترکیہ خبر)سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کر لی۔ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 26 نومبر سے متعلق تین مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے تھانہ اٹک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ 7 اپریل تک گرفتار نہ کرے اور ہر کیس کے لیے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔ہائی کورٹ بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل تھا۔واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت گزشتہ ایک سال سے منظر عام پر نہیں آئے تھے۔