راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل

3 ماہ قبل
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل

لاہور( شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار استاد راحت فتح علی خان اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔لاہور میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ماہین خان کے نکاح، مایوں اور مہندی کی تقریبات میں قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ مایوں کی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے ماہین خان کے لباس پر تنقید بھی کی تھی، تاہم مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اب منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔بارات کے دوران ماہین خان روایتی سرخ دلہن کے جوڑے میں دلکش لگ رہی تھیں، جن کے ساتھ ونٹیج طرز کے بھاری زیورات بھی زیب تن تھے۔ دولہے نے کالی شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان ہلکی سنہری شیروانی میں جلوہ گر ہوئے۔ تقریب میں قریبی خاندان، دوست احباب اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔پاکستانی اداکار فواد خان بھی مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے، جہاں وہ مدھم سنہری شیروانی میں خوبصورت اور شاندار لگ رہے تھے۔ یہ تقریب شادی کی یادگار لمحوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔