رابی پیرزادہ نے پہلی بار اپنی ازواجی زندگی بارے اہم انکشاف کردیئے

3 ماہ قبل
رابی پیرزادہ نے پہلی بار اپنی ازواجی زندگی بارے اہم انکشاف کردیئے

لاہور( شوبز ڈیسک) گلوکارہ اور کاروباری خاتون رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد رابی اب ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں، مصوری میں سرگرم ہیں اور فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔رابی پیرزادہ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر اپنی شادی اور خلع کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی شدہ تھیں، لیکن بعد ازاں خلع لے لی۔ رابی کا کہنا تھا کہ یہ بات وہ پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے اپنی شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ ہوا اس کے بعد خلع لینا بہتر فیصلہ تھا۔ رابی نے بتایا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس حوالے سے احمد علی بٹ کی نصیحت کو بھی یاد رکھا ہے۔ایک اور انکشاف میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے والدین کے دبا میں آ کر شادی کی تھی اور یہ ایک وٹہ سٹہ یعنی تبادلہ شادی تھی، جس پر انہیں آج افسوس ہے۔ ان کے مطابق اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔