اسلام آباد( ترکیہ خبر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی مخر کر دیے ہیں، جبکہ 28 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کا شیڈول بھی معطل کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت نے بھی 28 دسمبر 2025 کو شیڈول کیے گئے انتخابات معطل کرنے کا فیصلہ دیا تھا اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو تحریری جواب کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو بھی معطل قرار دیا۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اگر انتخابات کالعدم ہونے والے ہیں تو انہیں کرانے کا کیا مقصد۔ جسٹس عامر فاروق نے بھی نشاندہی کی کہ قانون کی خلاف ورزی سے بے ضابطگی پیدا ہو سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد مزید ہدایات جاری کی جائیں گی اور تمام متعلقہ فریقین کو آگاہ کیا جائے گا۔