قطر اور سعودی قیادت کا رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

3 ماہ قبل
قطر اور سعودی قیادت کا رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ رہنماؤں نے خطے میں استحکام اور مشترکہ مفادات کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔