ایران پر جنگ کا مقصد اسرائیل کا اثر پاکستان تک پہنچانا ہے:خواجہ آصف

1 ماہ قبل
ایران پر جنگ کا مقصد اسرائیل کا اثر پاکستان تک پہنچانا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا اصل مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی معاہدے پر رضا مندی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی۔خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی تباہی آئی، ان کے پیچھے صیہونی نظریہ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کارفرما رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت ایک صدی سے قابض ہے اور بڑی طاقتیں اس کے یرغمال ہیں۔ وزیر دفاع نے پاکستان کی ایٹمی طاقت اور افواج کی شجاعت کو سراہا اور شہیدوں و غازیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔