وزیراعلی پنجاب نے نئے ہسپتالوں کی فوری تکمیل کا حکم دے دیا

2 ماہ قبل
وزیراعلی پنجاب نے نئے ہسپتالوں کی فوری تکمیل کا حکم دے دیا

لاہور( ترکیہ خبر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دے دیا ہے۔ ان میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر اہم ہسپتال شامل ہیں۔وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اسی ماہ عوام کے لیے کھول دیے جائیں۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گرانڈ فلور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور مریضوں کے لیے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی تیار کر دی گئی ہیں۔پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا اسی ماہ افتتاح کیا جائے گا، اور سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل اسٹاف کی بھرتیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔مزید برآں، وزیراعلی مریم نواز نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر کو بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ میں پاکستان بھر سے آنے والے ہر کینسر مریض کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔